Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو سعودی عرب کا موسم کیسا ہوگا؟

بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جمعہ 11 جون کو مملکت کے مختلف شہروں میں موسم غیر یقینی رہنے کا امکان ہے۔ مختلف ریجنز میں گردو غبار اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے جمعے کو مملکت کے  متعدد علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جن سے حد نگاہ متاثرہو گی-
مشرقی ریجن میں ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 50 کلو میٹر ہوگی- 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود تیز  ہواؤں کا سلسلہ ریاض، حدود شمالیہ، مدینہ منورہ ریجنز میں متعدد مقامات پر دیکھنے میں آئے گا جبکہ تبوک ریجن کے  ساحلی علاقے بھی گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے- 
موسمیات کے قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ جمعے کو جازان، عسیر اور باحہ ریجنوں کے  بالائی مقامات پر گرج چمک کے  ساتھ بارش ہوگی- اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل  جائے گا- 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے- 

شیئر: