Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور مصری صدر السیسی کی شرم الشیخ میں ملاقات 

مصری صدر نےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے( فوٹوالشرق الاوسط)
سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے شرم الشیخ میں ملاقات کی ہے۔  
الشرق الاوسط کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔  سعودی عرب اور مصر اور دونوں کے برادر عوام کے درمیان منفرد تاریخی تعلقات ہیں۔ 
 فوٹو گرافر بندر الجلعود نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصویر ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر جاری کی اور یہ کیپشن لکھا کہ شرم الشیخ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی برادرانہ انداز میں ملاقات کررہے ہیں اور کسی بات پر دونوں مسکرارہے ہیں۔
 سبق کے مطابق مصری صدر نے فیس بک کے اپنے اکاؤنٹ پر ملاقات  کے حوالے سے بتایا کہ ’ برادر شہزادہ محمد بن سلمان سے میری ملاقات ہوئی- ہم نے دونوں ملکوں کے مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہی ہماری گفتگو کا محور رہا‘۔ 
’ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر دونوں کے نقطہ ہائے نظر ایک جیسے تھے‘۔ 
السیسی نے کہا کہ ’انہیں سعودی عرب اور مصر کے سرکاری اور عوامی منفرد تعلقات پر فخر تھا، ہے اور رہے گا‘۔

شیئر: