Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کا کیس درج کر لیا گیا

حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے ( فوٹو: الجزیرہ)
گھریلو تشدد کے انسداد کے ادارے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کا شکار ہونے والے ایک بچے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر ویڈیو گردش کرتی رہی جس پر صارفین کی جانب سے ہیش ٹیگ بھی چلایا گیا جو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
گھریلو تشدد کے انسداد کے ادارے نے کہا ہے کہ اس بنیاد پر ادارے نے کیس کا اندراج کیا ہے نیز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس کے متعلق کارروائی کریں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ہم شہریوں کے شکر گزار ہیں جو معاشرے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے افراد کے متعلق ہمیں آگاہ کرتے ہیں۔‘
وزارت ہیومن ریسورسز کے تحت گھریلو تشدد کے انسداد کا ادارہ زیادتی کا شکار ہونے والے افراد کو نہ صرف تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کرتا ہے.
ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو چاہیے کہ جہاں کہیں بھی گھریلو تشدد یا زیادتی کے معاملات کا شکار ہوں یا انہیں اس کا علم ہو تو وہ ہم سے رابطہ کریں‘۔

شیئر: