Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ’توکلنا‘ ایپ اب 75 ممالک میں کام کرے گی

فہرست کے پہلے مرحلے کی ہے اس میں پاکستان شامل نہیں۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کی ایپ توکلنا سے وسیع پیمانے پر استفادے کے لیے 75 ممالک میں سروس کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔  
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق توکلنا ایپ کے ذریعے عرب ممالک کے علاوہ یورپی اور ایشیائی ممالک کو بھی پہلے مرحلے کے طور پرشامل کیا گیا ہے۔ 
توکلنا کی جانب سے پہلے مرحلے میں جن ممالک میں سروس کا آغاز کیا گیا ہے ان کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس فہرست میں امارات، کویت، قطر، بحرین، عمان، اردن، الجزائر، سوڈان، صومالیہ، تیونس، فلسطین، لیبیا، مصر، افغانستان، ازبکستان، انڈونیشیا، بوسنیا، لبنان، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ڈنمارک، جاپان، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آئر لینڈ، یونان، سپین، جرمنی، قازستان، فرانس، مالٹا، نیوزی لینڈ، آذر بائیجان، مالدیپ، ناروے، آسٹریا، سویڈن، ایتھوپیا، انڈیا، پرتگال، جاپان، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، فرانس، قبرص، موریطانیہ، جبوتی، انڈونیشیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، الجزائر، مراکش، جمہوریہ چیک، فلپائن، سنگا پور، ایتھوپیا، برونائی، بیلجیئم، پولینڈ، ہالینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
جاری کردہ فہرست کے پہلے مرحلے کی ہے اس میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعے صارف کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ جن میں ویکسین کی تاریخ، کون سی ویکسین لگوائی اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے دستیاب معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

شیئر: