Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

38 بیویاں اور 89 بچے: دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ کا انتقال

زیونا کے خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہ رہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
38 بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ کا اتوار کے روز انڈیا میں انتقال ہوگیا ہے۔
انڈین اخبار اہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست میزورام رہائش پذیر دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ سمجھے جانے والے زیونا چنا  کا انتقال ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض کی وجہ سے ہوا۔
خیال رہے زیونا چنا اپنے خاندان کے سائز کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہوگئے تھے۔ ان کی عمر 76 سال تھی۔
زیونا چنا میزورام کے سیرشب ضلع کے گاؤں تلنگموام کے رہائشی تھے۔ ان کی 38 بیویاں، 89 بچے اور متعدد پوتے اور پوتیاں تھیں۔
میزورام کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’میزورام کے لوگ بوجھل دل کے ساتھ مسٹر زیونا کو الوداع کہہ رہے ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھا۔‘

زیونا چنا میزورام کے سیرشب ضلع کے گاؤں تلنگموام کے رہائشی تھے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

وزیر اعلی نے مزید لکھا کہ ’ اس خاندان کی وجہ سے میزورام اور ان کا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے تھے۔‘
رپورٹس کے مطابق زیونا چنا کا انتقال اتوار کو مقامی وقت کے مطابق تین بجے دوپہر ریاستی دارالحکومت ایزاول کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔

زیونا نے 2017 میں ایک انٹرویوں کے دوران کہا تھا کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئیں (فوٹو: ٹوئٹر)

خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہ رہے ہیں۔

زیونا چنا کا انتقال اتوار کو مقامی وقت کے مطابق تین بجے دوپہر ریاستی دارالحکومت کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

زیونا نے 2017 میں ایک انٹرویوں کے دوران کہا تھا کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئیں جسے وہ رد نہیں کرسکے۔ ان کے مطابق اس طرح ان کا خاندان بڑھتا گیا۔

شیئر: