Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کے ابوظبی میں کھیلے گئے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کے 167 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے ہدف 16.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کی شروعات کی۔ 
 شان مسعود 14 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ صہیب مقصود 61 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔  
محمد رضوان نے 82 رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی۔
قبل ازیں  پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے شرفین ردر فورڈ نے نصف سینچری سکور کی۔ وہ 56 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور کامران اکمل نے کیا۔
سلطانز کے شاہنواز دھنی نے زلمی کے ٹاپ آڈر کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔  شاہنواز نے ابتدائی چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
کامران اکمل 35 جب کہ حیدر علی 28 رنز بناکر شاہنواز کا شکار بنے۔ شعیب ملک بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ رومین پاول چار رنز بنا کر شاہنواز کا شکار بنے۔
ڈیوڈ ملر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فیبین ایلن  تین رن بناکر رن آؤٹ ہوئے۔  
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے اور ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پشاور زلمی:

وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، فیبیئن ایلن، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران۔

ملتان سلطانز:

محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، ریلے روسو، شمرون ہٹمیر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلسنگ مضرابانی، شاہنواز دھانی، عمران خان، عمران طاہر

شیئر: