Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمپنیوں دور ہاسپٹلٹی اور طیبہ انویسٹمنٹ میں انضمام کےلیے بات چیت

دور ہاسپٹلٹی اور طیبہ انویسٹمنٹ نے کہا کہ وہ ممکنہ انضمام کے بارے میں ابتدائی بات چیت شروع کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں کمپنیوں نے یہ انکشاف اتوار کو سعودی سٹاک ایکسچینج میں الگ الگ بیانات میں کیا۔
دور ہاسپٹلٹی ہوٹلوں، ریستورانوں، تفریحی مراکز اور ٹریول ایجنسیوں کا انتظام کرتا ہے۔ ارگام کے مطابق یہ عمرہ زائرین کو رہائش، ہوٹل اور تجارتی عمارتوں کے علاوہ خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔
مالیاتی ویب سائٹ کے مطابق اس کے بڑے شیئر ہولڈرز میں 27.14 فیصد کے ساتھ اصیلہ انویسٹمنٹ کمپنی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  16.62 فیصد اور محمد ابراہیم محمد العیسی 12 فیصد کے ساتھ شامل ہیں۔
دریں اثنا طیبہ رئیل سٹیٹ آرکیٹیکچرل اور الیکٹریکل کنٹریکٹنگ، مینٹینس اور کارپوریشن  زرعی، صنعتی اور کان کنی کی سرگرمیوں میں سرگرم ہے۔
ارگام نے کہا  کہ طیبہ انویسٹمنٹ کے بڑے شیئر ہولڈرز میں اصیلہ انویسٹمنٹ کمپنی 16.73 فیصد، محمد صالح حمزہ صیرفی 15.55 فیصد، اور محمد ابراہیم محمد العیسی 7.41 فیصد شامل ہیں۔

شیئر: