Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوربز کی فہرست میں 10 سعودی کمپنیاں سرِ فہرست

’فوربز نے العلیان گروپ کو سعودی عرب کی 10 بڑی کمپنیوں میں سرفہرست قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فوربز نے سعودی عرب کے 10 بڑی فیملی کمپنیوں میں العلیان گروپ کو سرفہرست قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرق وسطی میں فیملی کمپنیاں خطے کی معیشت کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس ضمن میں سعودی عرب میں فیملی کمپنیاں خطے کی کمپنیوں میں سرفہرست ہیں۔
فوربز نے 2021 میں عرب ممالک میں ایک سو بڑی فیملی کمپنیوں کی فہرست تیار کی ہے جس میں 10 سعودی کمپنیاں سرفہرست ہیں۔
فوبز اپنی رپورٹ کمپنی کے اثاثوں اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم کے علاوہ شیئرز مارکیٹ میں ویلیو اور قیمت کی بنیاد پر فہرست مرتب کرتی ہے۔
اس سلسلے میں فوربز نے العلیان گروپ کو پہلے، المہیدب گروپ کو دوسرے، راشد عبد الرحمن الراشد کو تیسرے، عبد اللطیف جمیل کمپنی کو چوتھے، اصیلہ برائے سرمایہ کاری کو پانچویں، النہلہ گروپ کو چھٹے، ابراہیم الجفالی کو ساتویں، یوسف ناغی گروپ کو آٹھویں، الزامل ہولڈنگ کو نویں اور سعودی فاس ہولڈنگ کو دسویں نمبر پر قرار دیا ہے۔

شیئر: