Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ سے اٹھارہ سال کے افراد کو ویکسین دینے کی تجویز کا جائزہ

کوشش ہے ویکسین کی پہلی خوراک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دی جائے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’ نیشنل  ہیلتھ کمیٹیاں بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کو ویکسین دینے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کوشش یہ ہے کہ ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دی جائے‘۔ 
 ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ ’کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں غیر معمولی تبدیلی نہیں ہورہی ہے۔ ویکسین لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ کورونا ایس او پیز کی پابندی خوشگوار اثرات کا باعث بن رہی ہے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق العبد العالی نے پریس ریفنگ میں بتایا کہ ’مملکت کے 590  سے زیادہ ویکسین سینٹرز میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 23 ہزار 493 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ تقریبا 14.5 ملین افراد کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’معاشرے میں  کورونا کے پرخطر ہونے اور ویکسین کے مفید ہونے کا شعور تسلی بخش طریقے سے بڑھ رہا ہے۔ عوام من گھڑت افواہوں پر توجہ نہیں دے رہے‘۔
اس سوال پر کہ کیا کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کےلیے بھی ہاؤس آئسولیشن  ضروری ہے۔

متاثرہ بچوں کےلیے بھی ہاؤس آئسولیشن ضروری ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

 ترجمان نے کہا کہ’ کسی بھی عمر کا فرد کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اسے صحت یابی تک الگ تھلگ کرنا ضروری ہوگا۔ وائرس کی تصدیق ہوجانے سے دس روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا بشرطیکہ آخری تین روز کے دوران وائرس کی علامتیں ختم ہوگئی ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ حالیہ ایام کے دوران سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد  میں کوئی قابل ذکر تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔ نازک کیسز میں بھی ٹھہراؤ ہے البتہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھنا اشد ضروری ہے‘۔

شیئر: