Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کنگ عبدالعزیز روڈ جمعے کو عارضی بند رہے گا

رات بارہ بجے سے جمعے کی دوپہر بارہ بجے تک بند رہے گا۔ ( فوٹو ٹوئٹر میونپسلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ جمعہ 18 جون کو کنگ عبدالعزیز روڈ عارضی طور پر بند رہے گا۔ متبادل راستے مقرر کردیے گئے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’کنگ عبدالعزیز روڈ، ریڈ سی مال کے بالمقابل پیدل چلنے والوں کے لیے تیار پل نصب کرنے کے لیے عارضی طور پر بند کیا جائے گا‘۔  

متبادل راستے کے لیے رہنما بورڈ نصب کیے جائیں گے۔ ( فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)

جدہ میونسپلٹی کا بیان میں کہنا ہے کہ’ کنگ عبدالعزیز روڈ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بارہ بجے سے جمعے کی دوپہر بارہ بجے تک بند رہے گا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ روڈ کی بندش کے دوران روڈ استعمال کرنے والوں کے لیے رہنما بورڈ تیار کردیے گئے ہیں۔ 

شیئر: