Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں طوفانی بارش، الھدا روڈ عارضی طور پر بند  

السیل روڈ اور الریاض روڈ پر بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت نقل و حمل نے طائف میں طوفاانی بارش کے باعث الھدا روڈ عارضی طور پر بند کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الھدا روڈ ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کیا گیا ہے۔ 
شدید بارش کے باعث کبھی کبھار پہاڑی روڈ چٹانیں گر جانے سے اچانک بند ہوجاتا ہے اور اس سے جانی و مالی نقصانات بھی ہوتے ہیں۔
 
طائف میں بدھ کو سہ پہر بارش ہوئی ہے جو کئی گھنٹے جاری رہی۔
طائف کے محلوں کے علاوہ السیل روڈ اور الریاض روڈ پر بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔

 

شیئر: