سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری ریاض میں افریقہ کی تاریخ پر دنیا کا واحد قلمی نسخہ محفوظ ہے۔
یہ شہرہ آفاق مورخ اور ادیب ابراہیم بن القاسم القیروانی کی تصنیف ہے۔ ان کا انتقال 425 ہجری میں ہوا تھا اور یہ ’ابن رقیق‘ کے نام سے مشہور ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ریاض کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی منفرد شناخت کیا ہے؟Node ID: 559951
-
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں قدیم اور نایاب کتاب کا انکشافNode ID: 568136
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قلمی نسخے پر سات ویں صدی ہجری کی شروعات کی تاریخ درج ہے۔
اس کی بعض سرخیاں سونے کے پانی سے لکھی ہوئی ہیں اور دیگر نیلے رنگ کی ہیں۔ اس قلمی نسخے کا ابتدائی اور آخری حصہ کٹا ہوا ہے۔ یہ اندلسی رسم الخط میں تحریر ہے۔
اس کے بعض اوراق کو دیمک کھا گئی ہے جس سے اس کی بعض عبارتیں اور جملے پڑھنا مشکل ہوگئے۔ ترمیم شدہ نسخے میں حاشیے میں اصلاحات اور آسان زبان میں تبصرے ہیں۔
یہ قلمی نسخہ افریقہ کی تاریخ کا اہم مرجع ہے۔ اس میں عقبۃ بن نافع کے ہاتھوں اسلامی فتوحات کے آغاز، القیروان شہر کے قیام، زھیر بن البلوی اور حسان بن نعمان اور موسی بن نصیر کے ہاتھوں فتوحات کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ آگے چل کر اس کے بعد کی تاریخ کا بھی تذکرہ ہے۔
#فيديو
مخطوطة ابن الرقيق القيرواني في القرن السابع الهجري ضمن مقتنيات مكتبة الملك عبد العزيز العامة.#واس_عام pic.twitter.com/XLQnPdZCJu— واس العام (@SPAregions) June 15, 2021