Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کے بعد ماں کا گوشت کھانے اور کتے کو کھلانے والے شخص کو سزا

سپین میں عدالت نے ایک شخص کو اپنی ماں کا گلا گھونٹ کر جان سے مارنے اور پھر کھا جانے پر 15 برس اور پانچ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ ’ایلبرٹ ایس جی قتل کے وقت اپنے ہوش و حواس میں تھے اس لیے انہیں جیل کی سزا کاٹنا ہوگی۔‘
عدالت نے قتل کرنے پر 15 سال اور لاش کی بے حرمتی کرنے پر پانچ ماہ کی سزا سنائی ہے۔
ایلبرٹ نے اپنی ماں کی لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر 15 دن تک ان کو کھایا جبکہ کچھ حصے اپنے کتے کو بھی کھلائے۔  
فرد جرم کے مطابق یہ قتل سال 2019 کے اوائل میں سپین کے شہر میڈرڈ کی مشہور عمارت کے قریب وینٹاس کے علاقے میں ایک فلیٹ میں ہوا تھا، جہاں مشتبہ شخص اپنی 69 سالہ والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایلبرٹ نے اپنی ماں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور پھر آری اور چھری کی مدد سے ٹکڑے کیے تاکہ قتل کے نشانات کو ختم کیا جا سکے۔
فردِ جرم میں بتایا گیا ہے کہ اس نے لاش کے بچے ہوئے حصے 15 دن کے عرصے میں کھائے اور باقی کو پلاسٹک کے ڈبوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔

قتل اسی اپارٹمنٹ میں ہوا جس میں ایلبرٹ اپنی 69 سالہ ماں کے ساتھ رہائش پذیر تھے (فوٹو: ان سپلیش)

قاتل نے لاش کے کچھ ٹکڑوں کو تھیلوں میں ڈال کر کچرے میں بھی پھینکا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایلبرٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ’انہوں نے کچھ گوشت کچا بھی کھایا جب کہ کچھ پکایا اور اپنے کتے کو بھی کھلایا۔‘
مشتبہ شخص کو 23 فروری 2019 کو اس وقت شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا جب پولیس نے مقتول کی سہیلی کے کہنے پر اپارٹمنٹ کا دورہ کیا تھا۔
ایلبرٹ کی والدہ کی دوست نے پولیس کو ان کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔
عدالت نے ایلبرٹ کو 60 ہزار یورو یا 73 ہزار ڈالر اپنے بڑے بھائی کو معاوضے کے طور پر ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

شیئر: