Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور نے چار علاقوں میں دس مساجد بحال کردیں 

نمازیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے چار علاقوں میں عارضی طور پر بند کی جانے والی دس مساجد کو سینیٹائز کرکے بحال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ گزشتہ 130 روز کے دوران نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر عارضی طور پر بند کی جانے والی ایک ہزار 588 مساجد کو سینیٹائز کرکے بحال کیا گیا ہے‘۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ’ بدھ  16 جون کو جو دس مساجد سینیٹائز کے بعد بحال کی گئی ہیں ان میں سے چار کا تعلق الشرقیہ ریجن، تین کا عسیر ریجن، دو کا باحہ ریجن اور ایک کا ریاض ریجن سے ہے‘۔ 
وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ ’مساجد کی بندش اور انہیں سینیٹائز کرکے نمازیوں کے لیے بحال کرنے کا اقدام نمازیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے کی خاطر کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: