Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 98 فیصد معمرافراد کی ویکسینیشن مکمل

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں لگائی جانے والی ویکسین محفوظ ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 98 فیصد تک معمر سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی-  60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مملکت بھر میں ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین لگانے کی مہم چلائی گئی تھی- 
العربیہ نیٹ کے مطابق حفر الباطن میں 98 فیصد، الاحسا 93 فیصد، القریات 93 فیصد، بیشہ 86 فیصد، ریاض  83 فیصد، الشرقیہ  80 فیصد اور طائف  میں  60 برس اورزیادہ عمر کے 80 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین دے دی گئی- 
معمرافراد میں ویکسین کی یہ اعلی شرح مملکت بھر میں کم از کم ایک خوراک کی خصو صی مہم کی بدولت حاصل کی جاسکی- 

75 برس سے زائد عمر کےلوگوں کو ترجیحی بنیاد پرویکسین لگائی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت نے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز ہی معمرافراد سے کیا تھا- انہیں ترجیحی بنیادوں پر ویکسین دینے کا اہتمام کیا گیا-
75 برس سے زیادہ عمر کے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ابتدا ہی میں ترجیحی بنیاد پر ویکسین دی گئی- اس حوالے سے انہیں یہ استثنی بھی دیا گیا کہ وہ ویکسین کا اندراج کرائے بغیر کسی بھی سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوا سکتے ہیں اس کے لیے انہیں پیشگی اندراج  کی پابندیوں سے مستثنی کردیا گیا تھا- 
سعودی وزارت صحت نے اپیل  کی ہے کہ سب لوگ صحتی ایپ کے ذریعے اندراج کراکر ویکسین لے لیں یقین رکھیں کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسینیں موثر بھی ہیں اور محفوظ بھی ہیں- 

شیئر: