Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین نہ لگوانے والے 18 سال سے کم عمر افراد مالز جا سکیں گے

اب تک 16 ملین افراد کو ویکیسن دی جا چکی ہے( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں 18 سال سے کم عمر کےایسے افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین کی خوراک نہیں لی ہے کو نئے اور سخت ضوابط نافذ ہو جانے کے بعد سعودی کمرشمل آؤٹ لیٹس اور شاپنگ مالز میں جانے کی اجازت ہو گی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ یکم اگست سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو ایسے اداروں تک رسائی نہیں دی جائے گی۔
تاہم سعودی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان افراد پر لاگو نہیں ہو گی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور جنہوں نے کورونا ویکسین کی خوراک نہیں لی ہے یا ایسے افراد جن کورونا ویکسین کے منفی ردعمل کا خطرہ تھا۔
سعودی عرب میں اب تک 16 ملین افراد کو کورونا ویکیسن کی خوراک دی جا چکی ہے تاہم وزارت داخلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ دکانوں اور دیگر تجارتی اداروں میں داخل ہونے والے افراد کو کم سے کم ایک خوراک ضرور ملنی تھی یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں کورونا ویکیسن دی جاتی یہاں تک کہ وہ ایسے ایج بریکٹس یا گروہوں میں شامل ہوں جو کورونا ویکسین لینے کے پابند نہیں ہیں۔
ایک سرکاری ملازم ایمن  نے عرب نیوز کو بتایا  کہ ’ایک شاپنگ سینٹر میں داخل ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں موجود زیادہ تر لوگ مکمل یا جزوی طور پر کورونا ویکسین لے چکے ہیں،یہ جان کر میں نے  محفوظ اور پرسکون محسوس کیا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جب لوگ ویکسین لگانے پر شک کرتے اور پھر جب وہ دوسروں کو آزادانہ طور پر گھومتے ہوئے دیکھتے ہیں توانہیں معلوم ہو گا کہ ویکسین خوفناک یا مضر نہیں ہے۔‘
ریاض میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں قانون کے پروفیسر ڈاکٹر اسامہ غنم العبیدی نے کہا کہ ’ کورونا ویکیسن نہ لگوانے والے افراد پر مالز میں داخلے پر پابندی عائد کرنا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک خوش آئند اقدام ہے۔ بچوں کو ایسی ضروریات سے استثنیٰ بھی ایک خوش آئند اقدام ہے۔‘

شیئر: