Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی افراد کو دستکاری کے شعبے میں مدد کے لیے نیا پروگرام

یہ نیوم میگا سٹی منصوبے اور ویژن 2020 کے مقاصد کے مطابق ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
نیوم میں ایک انیشیٹیو اور تبوک فنانشل سپورٹ اور تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ مقامی دستکاری کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کو اپنے کاروبار کی ترقی میں مدد ملے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کرافٹ پلس کو اس مہینے نیوم کے سماجی ذمہ داری پروگرام اور دلنی بزنس سینٹر کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا جو ایک اہم سوشل ڈویلپمنٹ بینک پروگرام ہے۔
یہ دو ہفتوں کےلیےا ہے جس کا مقصد گھریلو کاروبار اور مائیکرو کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا، ان کی مدد کرنا اور مقامی کاریگروں کے کاموں کی استعداد کار کو بہتر بنانے اور مملکت میں کاروبار کی ترقی اور استحکام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
یہ نیوم میگا سٹی منصوبے اور سعودی ویژن 2020 کے مقاصد کے مطابق ہے۔
اس اقدام کے تحت کرافٹ سیکٹروں میں کڑھائی اور فیشن، زیورات سازی، مصوری اور مجسمہ سازی، کھجور کی صنعتیں اور خوشبو اور بخور کی تیاری شامل ہیں۔
یہ پروگرام تبوک پارک مال میں پانچ روزہ فیسٹول کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا جو 18 جون کو شروع ہوگیا اور شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک کھلا ہو گا۔
یہ انیشیٹیو نیوم کے سماجی ذمہ داری پروگرام کے زیر اہتمام ہو رہا ہے جس کا مقصد مقامی کمیونیٹیز کو با اختیار بنانا،ان کی ثقافت اور ورثے کو برقرار رکھنا، نیوم کی معاشی نمو میں شراکت کرنے اور مستقبل  کے کام کے ماحول میں کامیاب ہونا ہے۔
نیوم نے حال ہی میں مقامی شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ایک اقدام شروع کیا ہے جس اس کا مقصد 2025 تک کم از کم سات ہزار افراد کو تربیت اور اعلی مہارت کے پروگرام مہیا کرنا ہے۔
2020 کے بعد سے نیوم نے آس پاس کے علاقوں کے ایک ہزار سے زیادہ شہریوں کو انگریزی زبان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت بھی فراہم کی ہے۔
ڈیجیٹل خواندگی اور ڈیجیٹل بیداری بڑھانے کے لیے سماجی ذمہ داری پروگرام نے وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تھنک ٹیک کے اشتراک سے ورکشاپس کا ایک سلسلہ بھی ترتیب دیا ہے۔
جنوری میں سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ شمال مغربی سعودی عرب نیوم میں ایک بہت بڑا  کاربن فری سمارٹ شہر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ جسے دی لائن کہتے ہیں، ایک ملین افراد کا گھر ہوں گا  اور ان کے پاس کاریں اور سڑکیں نہیں ہوں گی۔

شیئر: