Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریاض میں 1178 دکانیں بند

’تفتیشی اہلکاروں نے شہر بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں کے تفتیشی دورے کرکے ایس او پیز کی نگرانی کی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1178 دکانیں سربمہر کردی گئیں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 57 ہزار تفتیشی دورے ہوئے ہیں۔
تفتیشی اہلکاروں نے شہر بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں کے تفتیشی دورے کرکے ایس او پیز کی نگرانی کی ہے۔
میونسپلیٹی کے مطابق جہاں کہیں بھی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی وہاں فوری طور پر کارروائی کی گئی، بعض دکانوں میں معمولی نوعیت کی خلاف ورزی پر توجہ دلانے پر اکتفا کیا گیا  ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ 11 جون سے 17 جون سے ہونے والے تفتیشی دوروں کے دوران سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 1178 دکانیں بند کرادی گئی ہیں۔
’شہریوں اور مقیم غیر ملکی کی سلامتی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔‘
 

شیئر: