Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کتنا خرچ کیا، بل کتنا ہے، نیشنل واٹر کمپنی کی موبائل ایپ

نئی سہولت کے تحت صارفین گھر بیٹھے واٹر ٹینکر طلب کرسکتے ہیں- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے سمارٹ موبائلز پر ایپ جاری کی ہے، اس میں 30 سے زیادہ سہولتیں ہیں اور استعمال میں آسان ہے۔ 
اخبار 24 کے  مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے بیان میں کہا کہ اپنی خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے سپیشل ایپ تیار کی ہے۔ اس کی بدولت  صارفین گھر بیٹھے  واٹر ٹینکر طلب کرسکتے ہیں جبکہ ایپ کے ذریعے میٹر بند بھی کیا جاسکتا ہے اور کھولا بھی جاسکتا ہے۔ 
نیشنل واٹر کمپنی کی یہ ایپ سے بل کی ادائیگی میں بھی سہولت ہوگی۔ اس حوالے سے صارفین کے سامنے کئی آپشن  ہوں گے دیگر سہولتیں بھی مہیا ہوں گی۔ صارفین اس کی مدد سے دریافت کرسکیں گے کہ انہوں نے کتنا پانی خرچ کرلیا اور ان کے ذمے کتنا بل ہے۔  
بل میں ممکنہ غلطی پر شکایت بھی درج کراسکیں گے۔ اگر ان کے ریکارڈ پر کوئی خلاف ورزی آرہی ہوگی اور انہیں وہ غلط لگ رہی ہوگی تو وہ اپنا اعتراض ریکارڈ کراسکیں گے جبکہ واٹر نیٹ ورک سے رساؤ یا پانی منقطع ہونے وغیرہ کی رپورٹیں بھی کرسکیں گے۔
ایپ میں ایک سہولت یہ ہوگی کہ  آئندہ صارفین اپنے طور پر یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ کتنی مقدار میں پانی استعمال کرنا ہے۔ حد سے زیادہ پانی کا خرچ روک سکیں گے۔ اس میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ ایپ کی مدد سے متعدد سوالات کے جواب حاصل کیے جاسکیں گے۔  مقررہ حد سے زیادہ پانی استعمال کرنے پر صارف کو انتباہی پیغام حاصل کرنے کی بھی سہولت ہوگی۔ 
نیشنل واٹر کمپنی کی یہ ایپ پانی کے قدر دانوں کی خدمت مختلف طریقے سے کرے گی۔ مثلا کہیں پانی رس رہا ہو کہیں زمین سے پانی ابل رہا ہو۔ صارف اس کی رپورٹ تصاویر لے کر نیشنل واٹر کمپنی کو مطلع کرسکیں گے اور ایپ کے ذریعے جائے وقوعہ کی نشاندہی خودکار نظام کے ذریعے ہوگی۔ مینٹیننس ٹیم رپورٹ ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر اصلاح کردے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: