Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز کے وقت دکانیں بند رکھنے کی پابندی ہٹانے کی سفارش پر ووٹنگ موخر

’مجلس شوری میں آج پیر کو سفارشات پر ووٹنگ ہونی تھی مگر اسے بوجوہ موخر کیا گیا ہے‘ ( فوٹو : سبق)
سعودی مجلس شوری نے نمازوں کے اوقات میں تجارتی اداروں کو بند رکھنے کی پابندی ہٹانے کی سفارش پر ووٹنگ موخر کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مجلس شوری نے نمازوں کے اوقات میں دکانوں کو بند رکھنے کی پابندی ہٹانے کے علاوہ تمباکو پر سو فیصد ٹیکس کو 10 سے 20 فیصد کرنے کی سفارش پر ووٹنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے سفارش کی تھی کہ ’اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھالی جائے‘۔
سفارش میں کہا گیا کہ ’جمعے کا دن اس سے مستثنی رکھا جائے۔ پٹرول سٹیشنوں اور فارمیسیوں پر سے بھی یہ پابندی اٹھانے کی  سفارش کی گئی ہے‘۔
مجلس شوری میں آج پیر کو سفارشات پر ووٹنگ ہونی تھی مگر اسے بوجوہ موخر کیا گیا ہے۔ 
 
 
 

شیئر: