Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والے نئے مریضوں سے زیادہ

چار لاکھ 75 ہزار 403 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 21 جون کو کورونا کے نئے کیسز پھر ایک ہزار سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 212 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 510 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 691 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 584 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 489 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 376 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 233 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 224، عسیر ریجن میں 103، مدینہ ریجن میں 66، جازان ریجن میں 80، القصیم ریجن میں 44، نجران ریجن میں 19، تبوک ریجن میں 23، حائل ریجن میں 18، الباحہ ریجن میں 17، الحدود الشمالیہ میں 6 جبکہ الجوف ریجن میں 3 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 75 ہزار 403 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 57 ہزار 128 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: