Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: مسلم لیگ یوتھ کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں تقریب

 
ریاض(ذکاءاللہ محسن)مسلم لیگ یوتھ ونگ ریاض کے زیر اہتمام پاک میڈیا فورم کے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام راجہ یعقوب کیا۔ مسلم لیگ نون کےرہنما خالد اکرم رانا کی زیر صدارت تقریب میں دیگر پارٹیوں کے اہم عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر عاصم اعوان نے کہا کہ شہر ریاض میں پاکستانی صحافیوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے کہا کہ مسلم لیگی یوتھ ونگ بڑے احسن انداز میں کام کر رہی ہے۔ سردار رزاق احمد نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم پاک سعودی تعلقات کی بہتری کے لئے مزید اچھا کام کریں ۔ حافظ عبدالوحید نے کہا کہ صحافی کو اپنے قلم کی حرمت کا احساس ہونا چاہئے۔ اس کو کسی خاص گروہ یا پارٹی سے بالا تر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ عبدالرحمن گل نے کہا کہ جس طرح فوجی ملکی سرحدوں کی حفاظت فوجی کرتا ہے اسی طرح  صحافی اپنے قلم سے ملک کی ترقی کا باعث بنتا ہے۔پاک سرزمین کے رہنما شمشاد صدیقی نے کہا کہ صحافت نے ہمیشہ قوموں کی تعمیری سوچ کو آگے بڑھایا ہے۔ ناصر محمود آرائیں نے کہا کہ صحافی کا قلم قوم کی امانت ہے۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار میں جدت آئی ہے اور ریاض میں پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا ہے۔ مولانا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا کہ اسلام میں نوجوانوں کی بڑی اہمیت ہے، نوجوانوں کو اپنے اہداف کو متعین کرکے ان کے حصول کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔تقریب کے میزبان راجہ یعقوب کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ اعزاز ہے کہ صحافی ان کے درمیان ہیں جو عرصہ دراز سے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔ خالد اکرم رانا نے صحافتی خدمات کو اچھے انداز میں ادا کرنے پر میڈیا فورم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صحافی برادری نے ان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ فیصل علوی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول حافظ عرفان کھٹانہ نے پڑھی۔ نظامت کے فرائض ملک غلام محمد نے ادا کئے۔صحافیوں کو تعریفی شیلڈ بھی دی گئی۔
 

شیئر: