Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  حرمین ٹرین یکم جولائی سے شروع ہوگی

یکم سے دس جولائی تک ٹرینوں کا نظام الاوقات جاری کردیا گیا- (فوٹو حرمین ٹرین ٹوئٹر)
حرمین ایکسپریس ٹرین نے یکم جولائی سے دس جولائی تک ٹرینوں کا نظام الاوقات جاری کردیا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الحرمین ٹرین نے ٹوئٹر کے  اپنے اکاؤنٹ پر ٹرینوں کے چلنے کے اوقات کا چارٹ جاری کیا ہے- یہ یکم جولائی سے دس جولائی تک کا ہے-  
اس حوالے سے مزید معلومات اور ریزرویشن کے  لیے  حرمین ٹرین کی ویب سائٹ https://sar.hhr.sa/ سے  رجوع کریں- 
دریں اثنا گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے تاکید کی ہے کہ تمام مسافر حرمین ٹرین میں کورونا ایس او پیزکی پابندی کریں- انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین وبا کے مرحلے کی نزاکتوں کو سمجھیں- وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی سختی سے پابندی کریں- 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: