Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اٹلی کے دورے پر ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو روم میں اپنے ہم منصب سے روم میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی کے وزیر خارجہ لویجی ڈی مایو سے دونوں دوست ممالک کے باہمی معاملات کے علاوہ علاقائی اور عالمی باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مشترکہ معاملات کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو ایس پی اے)

فریقین میں گزشتہ برس جی 20 کی سربراہی کے دوران مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے حاصل ہونے والے مفید نتائج بھی زیر بحث آئے جن میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم امور شامل تھے جس کے ذریعے اس وبا پرعالمی سطح پر قابو پانے کےلیے اہم نکات پرعمل کیا گیا۔ 

علاقائی اورعالمی باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

باہمی ملاقات میں مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ معاملات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ملاقات میں وزیرخارجہ کے ہمراہ اٹلی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز اور وزارت خارجہ آفس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: