Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 318 نئے کیسز، مکہ میں سب سے زیادہ مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پیر28 جون کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز بھی گیارہ ہزار سے زیادہ ہیں۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان  کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 318 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 290 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 789 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 204 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 438 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 345 ہے جبکہ شرقیہ ریجن میں 302 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
 ریاض ریجن میں 247 ، عسیر ریجن میں 161،جازان ریجن میں 93، مدینہ ریجن میں 62، نجران ریجن میں 22، القصیم ریجن میں 21، تبوک ریجن میں 20، الباحہ ریجن میں 20، حائل ریجن میں 13، الحدود الشمالیہ میں 7 جبکہ الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 84 ہزار 539 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 65 ہزار 546 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: