Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں پچھلے 72 گھنٹے کے دوران کورونا سے ریکارڈ اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 62 ہزار 59 ہوگئی۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سلطنت عمان میں پچھلے 72 گھنٹے کے دوران کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز اور اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
عمان میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 62 ہزار 59 ہوگئی۔
عمانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’پچھلے 72 گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ 119 مریض چل بسے جبکہ اسی مدت کے دوران پانچ ہزار517 نئے کیسز سامنے آنے ہیں‘۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ پچھلے 72 گھنٹے میں کورونا کے پانچ ہزار 921 مریض صحت یا ب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 29 ہزار 998 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ککے 214 مریضوں کو ھسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔
’اس وقت عمان کے ھسپتالوں میں ایک ہزار 635 مریض زیر علاج ہیں جن میں 489 انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں‘۔

شیئر: