Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی قریب، بکروں کے نرخ کیا ہیں؟

النعیمی بکرے کی اوسط قیمت پندرہ سو سے دو ہزار ریال ہوگی۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
عید الاضحی سے قریب آتے ہی مقامی شہری اورغیر ملکی قربانی کے جانوروں کے بارے میں معلومات کر رہے ہیں۔ مویشیوں کے ماہر سلمان اجدید نے اس حوالےسوالات کے جواب دیے ہیں۔
روتانہ اخلیجیہ چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عید الا ضحی پر مختلف بکروں کے نرخ الگ الگ ہوں گے۔ توقع یہ ہے کہ اس مرتبہ النعیمی بکرے کی اوسط قیمت پندرہ سو سے دو ہزار ریال ہوگی۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چھ ماہ سے ایک برس تک کا النعیمی بکرا اس قیمت پر دستیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ  النجدی بکرا پندرہ سو سے تین ہزار ریال اور حری تیرہ سو سے اٹھار سو ریال میں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ  عیدالاضحی سے پہلے  قربانی کے جانوروں کے نرخ بدل بھی سکتے ہیں۔ جتنی زیاہ مانگ ہوگی اتنا فرق پڑے گا ۔علاوہ ازیں چارے کے نرخ جیسے ہوں گے، اسی حساب سے  بکروں کے نرخ اوپر نیچے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی اور درآمدی بکروں کے نرخوں میں فرق ہے۔ایک فرق یہ بھی ہے کہ درآمدی بکرے سودے کے چالیس روز بعد پہنچتے ہیں اور دوہفتے تک انہیں قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے پھر انہیں کھلایا پلایا جاتا  ہے ۔اس طرح درآمدی بکروں کے نرخ مقامی بکروں کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔

شیئر: