Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں بیٹھے قربانی کرائیں اور گوشت لے جائیں

بیک وقت 8 افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  فوٹو الاخباریہ
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے عید الاضحی کے موقع پر منفرد سلاٹر ہاؤس کا انتظام کیا ہے۔ الخبر میں 60 مربع میٹر کے پلاٹ پر اپنی نوعیت کا پہلا ڈرائیو تھرو ڈیلیوری سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا- 
الاخباریہ کے مطابق سلاٹر ہاؤس میں 15 جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کا مقصد عید الاضحی کے موقع پر رش کو کنٹرول کرنا اور صارفین کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ قربانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ 

ڈرائیو تھرو ڈلیوری سلاٹر ہاؤس الخبر میں قائم کیا گیا ہے۔ فوٹو الاخباریہ

ڈرائیو تھرو ڈلیوری سلاٹر ہاؤس الخبر کے  مغربی محلے العلیا، العزیزیہ اور الخبر کے شمالی محلے الراکہ میں قائم کیا گیا ہے۔  
اس کا فائدہ یہ ہے کہ صارف گاڑی میں بیٹھے بیٹھے قربانی کا جانور ذبح کراسکتا ہے اور بنا ہوا گوشت گاڑی میں بیٹھے حاصل کرسکتا ہے۔ بیک وقت 8 افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 
مشرقی ریجن کی میونسپلٹی  اپنی کمشنریوں میں 10 ڈرائیو تھرو ڈلیوری سلاٹر ہاؤس قائم کیے ہوئے ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر مزید 16 کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: