عراق میں شادی کی تقریب کے دوران باورچی ابلتے سوپ میں گر کر ہلاک
عیسیٰ اسماعیل کو دوہک ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ پانچ دن بعد انتقال کر گئے۔ (فوٹو:شٹرسٹاک)
ایک عراقی باورچی گرم سوپ کے اس بڑے پتیلے میں گر کر ہلاک ہو گیا جو وہ شادی کی تقریب کے لیے بنا رہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ خوفناک واقعہ تین بچوں کے باپ 25 سالہ عیسیٰ اسماعیل کے ساتھ پیش آیا جو عراق کے دوہک گورنریٹ کے زاخو ضلع میں ایک شادی ہال کے کچن میں شرکا کے لیے کھانا تیار کر رہے تھے۔
زمین پر گرنے سے پہلے اسماعیل پھسل کر ابلتے ہوئے چکن سوپ کے برتن میں گرے اور ان کا جسم جل گیا۔ انہیں دوہک ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ پانچ دن بعد انتقال کر گئے۔
ان کے ایک رشتے دار نے روداو میڈیا نیٹ ورک کو بتایا کہ اسماعیل آٹھ سال سے بطور باورچی کام کر رہے تھے۔ وہ شادی بیاہ، آخری رسومات، اور دیگر تقریبات کے لیے کھانا تیار کرتے تھے۔