Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز 15 سو سے بڑھ گئے

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شفایابی کا تناسب کم رہا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعرات یکم جولائی کو کورونا کے 15 سو 34 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز 13 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 126 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 87 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک 4 لاکھ 69 ہزار 120 افراد اس مہلک مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)

ایک ہی دن میں 13 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے اب تک 7 ہزار 832 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات یکم جولائی کو سب سے زیادہ کیسز مکہ ریجن میں سامنے آئے جن کی تعداد 377 رہی۔
مشرقی ریجن میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 337 ، ریاض میں 310 ، عسیر ریجن میں 156 ، جازان ریجن میں 96 ، مدینہ منورہ ریجن میں 74 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
قصیم ریجن میں نئے مریضوں کی تعداد 62 رہی ، نجران ریجن میں 36 ، الباحہ ریجن میں 29 ، تبوک ریجن میں 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
حائل ریجن میں مریضوں کی تعداد 19 رہی ، شمالی حدود ریجن میں 11 جبکہ الجوف ریجن میں 7 مریض سامنے آئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت مملکت کے مختلف ریجنز میں 12 ہزار  174 کورونا کے مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 13 سو 89 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل کرنا اشد ضروری ہے علاوہ ازیں 12 سے 18 برس کے نوجوانوں کےلیے بھی کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔

شیئر: