Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی، عدنان بٹ

وہی قومیں سرخرو ہوتی ہیں جن میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے، راشد محمود بٹ اور شیخ سعید
ریاض(ذکاء  اللہ محسن)پاکستان کی ترقی اسی وقت  ممکن ہوگی جب عوام کی سوچ تبدیل ہوگی۔  ان خیالات کا اظہار نوجوان بزنس مین عدنان بٹ نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے لوگوں کو اپنی سوچ کو یکسر تبدیل کرنا ہوگا ۔ تعلیم   ایسا راستہ ہے جسے حاصل کرکے نئی سوچ کو جنم دیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب حکومتی سطح پر ایسے تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں جو لوگوں کو روز مرہ زندگی میں ڈسپلن لانے کا درس دیں۔ علمائے کرام، اساتذہ اسلامی تعلیمات کے مطابق لوگوں کو ایک فکری سوچ کی جانب ڈھالیں کہ وہ عبادت کے ساتھ روزمرہ زندگی میں اچھے انداز سے زندگی بسر کریں، والدین بچوں کو آگے بڑھنے کی نا صرف تلقین کریں بلکے انہیں ایسے مواقع بھی فراہم کریں جس سے ان کی سوچ ترقی پسندانہ ہو، انجینیئر راشد محمود بٹ اور شیخ سعید کا کہنا تھا کہ ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں سرخرو ہوتی ہیں جن میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے۔
 
 

شیئر: