Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنیوالوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات

سعودی عرب اورخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اظہار محبت
ریاض( ذکاء  اللہ محسن) پاکستان اور سعودی عرب دونوں بردار ملک کی اعلی قیادت کے ساتھ دونوں ملکوں کے عوام بھی ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں۔سعودی عرب ہم سب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ حرمین شریفین کی بدولت سعودی عرب کے ساتھ ہمارا روحانی رشتہ ہے ان خیالات کا اظہار آر کے پروڈکشنز کے راحیل قریشی نے کمیونٹی خدمات کرنے والوں کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا  کہ سعودی عرب ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور انکی حکومت کے بھی شکرگزار ہیں جو ہم پاکستانیوں کو تفریحی پروگراموں کا انعقاد کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ عمیر ندیم شیخ نے نظامت کرتے ہوئے کہا آر کے پروڈکشنز نے پاکستانیوں کیلئے ہمیشہ اچھے اور معیاری  پروگرام اورتفریح  کے بہترین مواقع فراہم کئے  ہمیں اپنی پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے کہ ہرایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی   بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔تفریحی  پروگراموں میں پاکستانی ثقافت کو بھرپور طریقے سے پیش  کرتی ہے۔تقریب میں ام ریاض ساجدہ چوہدری ، ڈاکٹر حناعنبرین طارق، وقار نسیم وامق، حافظ عرفان کھٹانہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اعلی خدمات انجام دینے والوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی۔
 
 
 
 

شیئر: