Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 247 نئے کیسز، عسیر ریجن میں سب سے زیادہ مریض

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 773 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر پانچ جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ -نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز گیارہ ہزار رہ گئے۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان  کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 247 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 429 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 15 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 891 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 773 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 350 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض عسیر ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 273 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 234 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مکہ ریجن میں 220، ریاض ریجن میں 206، جازان ریجن میں 110، مدینہ ریجن میں 68، الباحہ ریجن میں 34، نجران ریجن میں 33، القصیم ریجن میں 23، حائل ریجن میں 16، تبوک ریجن میں 14، الحدود الشمالیہ اور الجوف ریجن میں 8،8 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 94 ہزار 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 74 ہزار 368 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

 

شیئر: