Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل عسیر میں ٹرک سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، دو افراد ہلاک

حادثہ ٹرک کے بریک اچانک فیل ہونے کے باعث پیش آیا (فوٹو مزمز، العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے محایل عسیر میں پیر کو ایک ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہوگیا اور سگنل  پر کھڑی گاڑیوں کو روند ڈالا۔ دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین ٹریفک حادثے کو انتہائی خوفناک قرار دے رہے ہیں۔
عاجل اور العربیہ نیٹ کےمطابق’ حادثہ ابہا روڈ کے قریب اضرس سگنل  پر پیش آیا جہاں گاڑیاں سگنل کھلنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ عقب سے آنے والا تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا‘۔
عسیر ریجن میں  ہلال احمر کے ترجمان احمد الالمعی نے کہا کہ ’آپریشن روم نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیاد پر جائے وقوعہ بھیجیں۔ دو افراد کی موقع پرموت واقع ہوگئی تھی۔ دو افراد زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت نازک ہے‘۔
ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تمام زخمیوں کو محایل جنرل ہسپتال  میں داخل کردیا گیا- 

’ٹرک سے کئی بڑے کین گر رہے تھے۔(فوٹو سبق)

 محکمہ ٹریفک عسیر نے بیان میں کہا ہے کہ’ ابتدائی معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ  ٹرک کے بریک اچانک فیل ہونے کے باعث پیش آیا‘۔ 
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’حادثے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں‘۔
اخبار 24 سے گفتگو میں کہا کہ’ٹرک سے کئی بڑے کین گر رہے تھے۔ گاڑیوں کے کئی ڈرائیوروں نے ٹرک ڈرائیور کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی مگر اس نے اس پر توجہ نہیں دی‘۔

شیئر: