Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے لیے اجازت ناموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے‘

مسجد الحرام کے صحنوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ تیار کیا جائے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری نے مقدس مساجد کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز، عمرہ اور زیارت کے لیے سمارٹ ایپلی کیشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔  
اخبار 24 کے  مطابق مجلس شوری نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عبادت اور زیارت کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کی پابندی کی اہمیت اور افادیت کا جائزہ لے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے کیے جائیں۔
مجلس شوری نے منگل کو اجلاس میں یہ بھی کہا کہ مسجد الحرام کے صحنوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے  کا بھی جائزہ تیار کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حرم مکی کے صحنوں  سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کس طرح اٹھایا جاسکتا ہے۔
مجلس شوری نے ہدایت کی کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی لائبریری اور مقدس مساجد کی انتظامیہ کے لیے منظور شدہ دفتر جلد تیار کیا جائے۔

شیئر: