Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک، الشرقیہ اور عسیر ریجن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نشہ آور گولیاں او حشیش ضبط کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کوسٹ گارڈز نے تبوک، الشرقیہ اور عسیر ریجنوں میں 1.25 ملین نشہ آور گولیوں اور 297 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق کوسٹ گارڈز نے مشرقی ریجن کے راس تنورۃ سیکٹر میں 4 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ اور تبوک ریجن کے حقل سیکٹر میں تین لاکھ  24 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔

منشیات کے سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں الشرقیہ کے الخفجی سیکٹر میں چار لاکھ 19 ہزار نشہ آور گولیوں اور 241 کلوگرام حشیش سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ 
سیکیورٹی دستوں نے عسیر ریجن میں 56 کلو گرام حشیش ضبط کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ سمگلروں اور ضبط شدہ نشہ آئر گولیوں اور حشیش متعلقہ ادارے کے حوالے کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

شیئر: