Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی حکام سے ملاقاتیں، یمن کی صورتحال پر گفتگو

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈرنگ،امریکی قومی سلامتی کی رابطہ کار برائے مشرق وسطی بیرٹ مک گروک اور امریکی ایلچی برائے شمالی افریقہ نے ملاقات جیفری فلیٹمن سے ملاقات کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یمنی بحران اور اس کے سیاسی حل تک رسائی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
شہزادہ خالد بن سلمان نےٹویٹ میں کہا کہ’ ہم نے یمن کے تازہ حالات، یمنی عوام اور یمن کی آئینی حکومت کی مدد سے متعلق سعودی عرب کے ٹھوس موقف پر تبادلہ خیال کیا‘۔
’یمن میں امن و استحکام کی بحالی اور بحران کے جامع سیاسی حل تک رسائی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفت و شنید ہوئی ہے‘۔
سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ’ قرن افریقہ  کے حالات اور براعظم افریقہ میں ترقی و خوشحالی لانے اور امن و استحکام کی جڑیں گہری کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں پر بات چیت کی‘۔
 
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے انتہا پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تصور کے تحت امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یکجہتی اور اس حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔ اقوام عالم کے امن، استحکام وسائل اور پرامن بقائے باہم کو درپیش خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے رشتوں اور مشترکہ جدوجہد کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر دفاع کےعسکری مشیر میجر جنرل طلال العتیبی اور نائب وزیر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔

 

شیئر: