Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے لیے بہترین دس عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست

’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اصلاحی پالیسیوں کے باعث سعودی عرب میں خواتین کو بہترین مواقع میسر ہیں‘ ( فوٹو: اے ایف پی)
خواتین کے لیے بہترین دس عرب ممالک کی فہرست برائے سال 2021 جاری ہوئی ہے جس میں سعودی عرب اول نمبر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی مجلہ سی ای او ورلڈ نے معاشرتی، معاشی اور مساوات کے علاوہ حقوق کی فراہمی کی بنیاد پر ممالک کی ترتیب کی ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جسے خواتین کے لیے سو فیصد محفوظ قرار دیا جاسکتا ہے تاہم بعض ممالک تحفظ کے لحاظ سے دوسرے ممالک سے بہتر ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اصلاحی پالیسیوں کے باعث سعودی عرب میں خواتین کو بہترین مواقع کے ساتھ مردوں کے ساتھ مساوی حقوق فراہم کئے جا رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ تحفظ کے لحاظ سے سعودی عرب دیگر عرب ممالک کے مقابلے میں بلا مقابل سرفہرست ہے۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر عمان، تیسرے پر اردن، چوتھے پر امارات، پھر الجزائر،سوڈان، قطر، کویت، لبنان اور لیبیا ہیں۔
واضح رہے کہ یمن اور صومالیا کو فہرست کے سب سے آخر میں رکھا گیا ہے۔

شیئر: