Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار گھر فراہم کرنے کا منصوبہ

منصوبے کے تحت کُل 38 ہزار گھر دو لاکھ سے زائد افراد کو فراہم کیے جائیں گے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ پروگرام نے ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار گھر فراہم کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ پروگرام نے الولید فلانتھروپیز اور نیشنل ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ کارپوریشن کے ساتھ سہ فریقی معاہدہ کیا ہے تاکہ ضرورت مند افراد خاندانوں کو گھر فراہم کیے جائیں۔ ان دس ہزار گھروں کی کل مالیت دو ارب سعودی ریال ہے۔ 
ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ کے شعبے میں ہونے والا یہ معاہدہ ماضی میں این جی اوز اور ڈونر اداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا تسلسل ہے۔ اس منصوبے میں تیسرے شعبے کی جانب سے کی گئی 9 ارب سعودی ریال کی امداد سے کُل 38 ہزار گھر دو لاکھ سے زائد افراد کو مہیا کیے جائیں گے۔
سعودی وزیر مجید بن عبداللہ نے کہا کہ ’ہاؤسنگ سیکٹر کی قومی ترقیاتی پروگراموں میں شمولیت فعال کرنے اور اس سیکٹر کے معاشی و سماجی اثرات کے فروغ کے تحت سہ فریقی شراکت داری کا معاہدہ کیا گیا ہے۔‘
سعودی حکومت کے سکانی اور وافی پروگراموں کے تحت کم قیمت میں تعمیر ہونے والے گھروں کے باعث پہلی سہ ماہی کے دوران نئے ہاؤسنگ یونٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔‘
گذشتہ سال کے دوران سعودی عرب میں تین لاکھ 44 ہزار ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے گئے تھے۔

شیئر: