Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہر عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک آج سے

اب تک 19 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے اتوار سے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔
ہر عمر کی گروپ کے وہ افراد جو پہلی خوراک لے چکے ہیں انہیں دوسری خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے بیان میں کہا ہے کہ ’ہر عمر کے لوگوں کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دی جا رہی ہے۔ صحتی ایپ کے ذریعے تاریخ لے کر لگوائی جاسکتی ہے۔‘
سعودی وزارت صحت نے ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کے لیے دوسری خوراک ملتوی کردی تھی اور وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ مملکت میں مقیم غیرملکیوں اور سعودی شہریوں کو بڑی تعداد میں ویکسین کی پہلی خوراک  فراہم کرنے کا پروگرام تیز کردیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے دوسری خوراک ملتوی کی جارہی ہے۔ 
وزارت صحت کے مطابق ’اب تک مملکت کے 587 سے زیادہ سینٹرز سے 19 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘
سعودی عرب میں اتوار 11 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔‘
 ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 112 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 189 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘

شیئر: