Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوارک دی جاچکی

’پہلی خوارک کے بعد دوسری خوراک جسم کو وائرس سے مزید قوت مدافعت فراہم کرے گی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں 50 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی خوارک دی جاچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں مقیم شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی مجموعی آبادی میں سے 50 فیصد نے کورونا کی پہلی خوارک لگوالی ہے‘۔
وزارت  نے کہا ہے کہ ’پہلی خوارک کے بعد دوسری خوراک جسم کو وائرس سے مزید قوت مدافعت فراہم کرے گی‘۔
’یہ اللہ تعالی کا بڑا فضل ہے کہ ہم نے مختصر عرصے میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے‘۔
واضح رہے کہ آج وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق پریس کانفرنس ہوگی۔

شیئر: