Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں بدھ سے بارش ہونے کا امکان

ریاض اور الشرقیہ کے جنوبی علاقے بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔ ( فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ بدھ سے عسیر، جازان اور نجران کے علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق ’بارش کا موسم باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ ریاض اور الشرقیہ کے جنوبی علاقے بھی بارش کی زد میں ہوں گے‘۔ 
قومی مرکز نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک میپ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ’ مملکت کے سات علاقوں میں بدھ سے بارش کا امکان ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ پیر کو جیزان، نجران اور عسیر کے پہاڑی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ تیز ہوائیں چلیں گی‘۔
’گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ باحہ کے کوہستانی علاقے تک پھیل سکتا ہے‘۔ 
قومی مرکز بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی مقامات پر تیز گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔ 
 مملکت کے دیگر علاقوں کا موسم گرم ہوگا۔ الاحسا میں انتہائی درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ اور السودۃ میں 19 سینٹی گریڈ ہوگا۔ 
 پیر کو مشرقی ریجن کے علاوہ ریاض اور قصیم کے بعض علاقوں میں سخت گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ 
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ اتوار کو سعودی عرب کے پانچ شہروں میں انتہائی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا‘۔ 
’ سب سے زیادہ درجہ حرارت  49 سینٹی گریڈ القیصومہ، ریاض کے مرکزی علاقے میں 48 سینٹی گریڈ، قصیم اور رفحا میں 47 سینٹی گریڈ اور الاحسا میں 46 سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔

 

شیئر: