Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر فورس کے طیارے سلطان ہیثم کے جہاز کو حصار میں لیے رہے

سعودی خبر رساں ایجنسی نے استقبال کی تصاویر جاری کی ہیں
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق کی سعودی عرب آمد پر نیوم ایئرپورٹ پر سعودی ایئر فورس نے عمان کے پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے تصاویر جاری کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلطان ھیثم کے طیاروں کو مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی طیاروں نے اپنے حصار میں لے لیا تھا۔ 

ریاض کی شاہراہوں اور فلک بوس عمارتوں کو عمانی پرچموں سے سجادیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

ایئرپورٹ پر اترتے وقت سعودی فضائیہ کے طیارے عمانی فرمانروا کے طیارے کو اپنے حصار میں لیے رہے۔
دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض کی شاہراہوں، چوراہوں اور فلک بوس عمارتوں کو سلطان عمان کے دورہ مملکت کے موقع پر عمانی پرچموں سے سجادیا گیا۔

سعودی ایئر فورس نے عمان کے پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیے۔(فوٹو ایس پی اے)

جگہ جگہ بینر لگائے گئے ہیں جن پر خیر مقدمی کلمات تحریر ہیں۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو سلطان عمان کا پرجوش خیر مقدم کیا جبکہ سعودی عمانی رابطہ کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں دونوں رہنما موجود تھے۔

شیئر: