Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرم میں آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کا ایک افسر اور ایک اہلکار ہلاک

کیپٹن عبدالباسط اور سپاہی حضرت علی کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر عمارہ قاضی)
پاکستانی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ضلع کرم کے علاقے زیوا میں آپریشن کے دوران ایک کیپٹن اور ایک اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ’کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شامل ہیں۔‘
آپریشن سے متعلق تفصیل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔‘
ضلع کرم کے علاقے زیوا میں سکیورٹی آپریشن کے دوران ایک کیپٹن اور جوان کی ہلاکت کے واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دکھ کا اظہار کیا تو ’وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں‘ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’بزدلانہ کارروائیاں سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ پاکستان کی سرزمین پر آخری دہشت گرد تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔‘
 

شیئر: