Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پرنس محمد بن سلمان عربی خطاطی سنٹر کے لئے لوگو ڈیزائن کرنے کا مقابلہ

لوگو کا مقابلہ جیتنے والے کو ایک لاکھ  ریال تک  کا انعام ملے گا۔ (فوٹو اردو نیوز)
سعودی وزارت ثقافت نے مدینہ منورہ میں قائم پرنس محمد بن سلمان گلوبل سنٹر برائے عربی خطاطی کے لئے لوگو (علامت) ڈیزائن کرانے کے لئے ایک مقابلے کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند ڈیزائنرز، خطاط اور فنکاروں کو 11 اگست تک لنک https://enage.moc.gov.sa/mbs_design_comp پر اندراج کرانا ہوگا۔
لوگو کا مقابلہ جیتنے والے کو ایک لاکھ  ریال تک  کا انعام ملے گا۔ مقابلے کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو فروغ دینا اور صلاحیتوں کے بہتر استعمال کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مرکز کا نام عربی اور انگریزی میں ہو اور لوگو کے ساتھ ہی لگایا چاہئے۔ (فوٹو اردو نیوز)

خطاطی کا یہ مقابلہ تین مرحلوں میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں مخصوص الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے جمع شدہ تجاویز قبول کی جائیں گی پھر ان کی سکریننگ ہوگی اوراگلے مرحلے کے لئے نامزد کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں ماہرین منتخب فنکاروں کی رہنمائی کے لئے ورکشاپ کریں گے۔ اس کے بعد انہیں جیوری کے سامنے حتمی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا پھر ججوں کا پینل بہترین  لوگو کا انتخاب کرے گا۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو درج ذیل رہنما خطوط کو ذہن میں رکھنے چاہئے جو ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

خطاطی کے اس مقابلے کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو فروغ دینا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

ڈیزائن عربی خطاطی کا استعمال کرتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ مرکز کا نام عربی اور انگریزی میں ہونا چاہئے اور لوگو کے ساتھ ہی لگایا جانا چاہئے۔ مجوزہ ڈیزائن ڈجیٹل اور اعلی معیار کا ہونا چاہئے۔ علامت (لوگو) کو تجویز کردہ  بیس رنگ میں ہونا چاہئے۔  لوگو (علامت)چھوٹے اور بڑے دونوں سائز میں بنانا چاہئے۔
واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں قائم  پرنس محمد بن سلمان گلوبل سینٹر برائے عربی خطاطی میں ایک میوزیم ، ایک نمائش ہال اور ایک انسٹی ٹیوٹ ہے جو عربی خطاطی کے فن کیلئے وقف ہے۔اس مرکز میں عرب اور مسلم خطاطوں کے لئے ایک فورم بھی شامل ہے۔
اس مرکز کا مقصد وزارت کی نگرانی میں عربی خطاطی کے لئے ایک اہم بین الاقوامی مرکز بننا ہے۔
یہ مرکز عربی خطاطی کے فن میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ثقافتی اور تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔
 

شیئر: