Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 10 افراد گرفتار، ایک لاکھ ریال جرمانہ

’گرفتار شدگان پر 10 ہزار ریال فی کس کے حساب سے ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سیکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے کی کوشش پر 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پر 10 ہزار ریال فی کس کے حساب سے ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ، مرکزی علاقہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرنا خلاف ورزی ہے‘۔
’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم ہیں جو اجازت نامے کے بغیر جانے کی کوشش کرنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو روکنے کے لیے ہیں‘۔

شیئر: