Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ہدایات فراہم کرنے کے لئے 135 امام تفویض

سوالوں کے جواب کے لیے10 زبانوں میں پروگرام تربیت دیا گیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے 135سکالرز اور ائمہ کرام  کو حج 1442ھ کے دوران عازمین کو حج کی بابت رہنمائی اور متعلہ سوالوں کے جواب  پیش کرنے کے لئے تفویض کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حج کے احکامات سے متعلق استفسارات کے مکمل جوابات کے لئے یہ  ائمہ کرام ہمہ وقت دستیاب ہوں گے۔

حج سے متعلقہ عبادات کی رہنمائی کی تمام خدمات مہیا ہوں گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

وزارت حج و اسلامی امور کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق ہے۔
فراہم کردہ اس سروس سےعازمین حج کو انتہائی سکون اور آسانی سے حج سے متعلقہ عبادات کی ادائیگی کے لیے رہنمائی کی تمام خدمات مہیا ہوں گی۔

حج احکامات سے متعلق استفسار کے مکمل جوابات دستیاب ہوں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سوالوں کے جواب کے لیے10 زبانوں میں یہ پروگرام تربیت دیا گیا ہے جس میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، ہندی، اردو، ہوسہ، انڈونیشی، بنگالی، امہارک زبانوں میں جواب دیئے جائیں گے۔
متعلقہ سوالوں کے خودکار طریقے سے جوابات فراہم کرنے کے لئے فون لائن کی سروس بھی مرتب کی گئی ہے۔
 

شیئر: