Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین مشاعر مقدسہ پروگرام کیا ہے؟

یہ پروگرام گرین سعودی عرب انیشیٹیو سے ہم آہنگ ہے۔ ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مکہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات (مشاعر مقدسہ) کے لیے گرین انیشیٹیو پروگرام بنایا ہے۔
کمیشن کے ماتحت کدانہ کمپنی منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے ماحول کو بہتر بنانے، ان مقامات کی زمینوں کی حفاظت کرنے اور اس کے آباد مقامات کو بنجر بنانے سے روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی۔
یہ پروگرام گرین سعودی عرب انیشیٹیو سے ہم آہنگ ہے اور اسے گرین مشاعر مقدسہ کا نام دیا گیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق گرین مشاعر مقدسہ پروگرام چار نکاتی ہے۔ ’احرام پروگرام‘ کا مقصد احرام کی چادر کو ری سائیکلنگ کے مرحلے میں داخل کرنا ہے۔
اس اقدام سے ایسی اشیا جو باہر سے درآمد کی جارہی ہیں ان سے 45 فیصد کم لاگت پر مملکت میں تیار ہوسکیں گی۔
ری سائیکلنگ پروگرام کے تحت ٹھوس کچرا جمع کرنے اور اس کی درجہ بندی کرنے کے لیے دوبارہ ری سائیکل کرکے اس سے نئی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔
عام قسم کے کچرے کو جمع کر کے اسے علیحدہ کیا جائے گا اور اس سے کارآمد مواد نکالا جائے گا۔
طہارۃ پروگرام کا مقصد 90 ہزار سینیٹائزرز کی تقسیم ہے۔ منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے سائبان والے راستے پر موجود بیت الخلا کی صفائی اور ان کا انتظام ہے۔ 

شیئر: