Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا ٹاکرا ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کو گروپس میں تقسیم کر دیا ہے جس کے تحت سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور انڈیا کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
اکتوبر 17 سے نومبر 14 تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے گروپوں کا اعلان ائی سی سی نے جمعہ کے روز کیا ہے۔
کورونا وبا کی ابتدا کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ایسا ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام قابل ذکر ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(کری ایٹو: آئی سی سی)

کرکٹ ورلڈ کپ کے دو برس بعد پاکستان اور انڈیا 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں مدمقابل ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مشترکہ طور پر متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق مختلف گروپوں میں ٹیموں کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی درجہ بندی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے دوران آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں مدمقابل ہوں گی، ان میں سے دو سری لنکا اور بنگلہ دیش ہیں، جب کہ دیگر چھ نے یہاں پہنچنے کے لیے 2019 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پرفارمنس سے یہاں پوزیشن بک کرائی ہے۔ ان میں آئرلینڈ، نیدرلینڈ، نیمیبیا، عمان، پاپوا نیوگنی اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
گروپ اے اور بی میں سے دو، دو ٹیمیں سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں وہ دیگر ٹیموں سے پنجہ آزمائی کریں گی۔

شیئر: