Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی رہنمائی اور ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے روبوٹ

روبوٹ کے ذریعے سینیٹائزنگ کا عمل بھی کیا جا سکے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹیلی کام گروپ ’ایس ٹی سی‘ نے حجاج کی سہولت کےلیے جدید روبوٹس کی خدمات فراہم کی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ایس ٹی سی نے دو طرح کے روبوٹس تیار کیے ہیں ان میں ایک تھری ڈی ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔
یہ روبوٹ انتہائی حساس کیمرے، سکرین اور مائیکروفون سے لیس ہے جو حجاج کے درمیان گھومنے، ان سے گفتگوکرنے، سوالات کا جواب دینے، رہنمائی اور مشورے دینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔  
یہ روبوٹ حجاج کے سوالات کا جواب  دیں گے اور ان کی مختلف امور میں رہنمائی کریں گے۔ ان روبوٹس کے استعمال سے سماجی فاصلے کے اصول پر بھی بہتر طورپر عمل کیا جا سکے گا۔ 
دوسرا روبوٹ حجاج کے ایس اوپیز پرعمل درآمد کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔  
یہ روبوٹ خود کار طریقے سے حجاج کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کے علاوہ ماسک کی پابندی کا بھی جائزہ لینے کی اہلیت کا حامل ہے۔
علاوہ ازیں اس روبوٹ کے ذریعے سینیٹائزنگ کا عمل بھی مسلسل کیا جا سکے گا۔ روبوٹ کو مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ 
اس سال حج میں ایس ٹی سی اور دیگر حکومتی اداروں کے تعاون سے جدید ترین  ’اے آر ‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے جو منصوعی ذہانت اور فائیو جی پر مشتمل ہے۔   
 

شیئر: